بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا نہیں کر سکے، بابر اعظم

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا نہیں کر سکے ، موسم کی صورتحال ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بالرز کیلئے تیار ہو کر آئے تھے،کےایل راہول اور ویرات کوہلی نے اچھی بیٹنگ کی۔
قومی ٹیم کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھی پارٹنر شپ نہیں بنا پائے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلہ میں بھارت نے پاکستان کو 228رن سے شکست دیدی، پاکستان کرکٹ ٹیم 356رن کے جواب میں 128رن ہی بنا سکی، نسیم شاہ اور حارث روف انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آئے