سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کی مایوس کُن اور بھارتی ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر کھل کر تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک میچ کسی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ نہیں کرسکتا، بہت بہت مبارک ہو انڈیا ہو۔‘
شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اس جیت کا اصل حقدار تھا کیونکہ انہوں نے بہت ہی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ انڈیا نے اپنی بہترین بولنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس میچ میں انڈیا کی جو سب سے اچھی بات رہی وہ یہ ہے کہ انڈیا کی بولنگ نے یہ باور کروایا کہ ہم اپنی بھرپور تیاری سے میدان میں اترے ہیں، جلدی وکٹیں لیں گے ۔
شعیب اختر نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی تعریف میں کہا کہ وہ ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہتا ہے ، اس نے شاندار اسپیل کیا۔
سابق فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کی شاندار فتح لیکن پاکستان نئی امید، یقین اور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گا، اس میچ میں تو بھارت نے مکمل طور پر پاکستانی ٹیم کو پچھاڑ ڈالا۔









