بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بیٹھنا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا صدر کا کام نہیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین الیکشن کمیشن کی ذمہ داری لگاتا ہے کہ وہ صاف شفاف الیکشن کرائے۔
الیکشن کمیشن نے نئی مردم شماری کے حوالے سے پہلے ہی 4ماہ کا کہہ دیا تھا، نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کیلئے آپ کو ساڑھے 4ماہ دینے ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے صدر مملکت الیکشن کرا ہی نہیں سکتا ، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کی تاریخ اس کو پتہ ہے جوالیکشن کرا ئے گا، الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے جو وہ دے گا اس دن الیکشن ہوں گے۔
سیاسی جماعتوں کے مسائل الیکشن سے ہی حل ہوتے ہیں ، الیکشن نہیں ہوں گے تو جماعتیں کیا کریں گی، یہ سیاست کھیلنے کا وقت نہیں،بلاول بھی کابینہ کے اندر موجود تھے جب یہ سب فیصلے ہوئے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلی حکومت سی سی آئی میں فیصلہ کر کے گئی تھی نئی مردم شماری پر الیکشن ہوں گے، نئی مردم شماری پر الیکشن کی تاخیر کا الیکشن کمیشن بتا چکا ہے ، اگر کسی کو مسئلہ ہے تو وہ سپریم کورٹ چلا جائے، سی سی آئی کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو بھی شریک تھے۔
رہنما ن لیگ کاکہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومتی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے، شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں تو واپس بھی آ جائیں گے، شہباز شریف اب کسی کے ملازم نہیں ، وہ اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔
شہباز شریف نواز شریف سے مشاورت کیلئے باہر گئے تھے، شہبا زشریف ہفتہ 10دن میں واپس آ جائیں گے۔
سابق وزیر اعظم نےکہا کہ ملک میں ایک نئی جماعت کی گنجائش بھی ہے ،میراکوئی جماعت بنانے کا دعویٰ نہیں لیکن جماعت کی گنجائش آج بھی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، صدر ان دونوں کو ساتھ بٹھا سکتے ہی لیکن آج وہ خود جانبدار ہوگئے ہیں۔
ملک کی لیڈرشپ کو ملک کے معاملات کی سنجیدگی کااندازہ نہیں،سب اپنے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں۔