بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو) 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔

لاہور بورڈ میں پارٹ 2 امتحانات میں ایک لاکھ 9 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی ۔ کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔

گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 39 ہزار 311 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں 78 ہزار 167  کامیاب ہوئے ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق 61 ہزار 144 امیدوار ناکام قرارپائے ۔ کامیابی کا تناسب 56.11 فیصد رہا۔

تعلیمی بورڈ بہاولپور کے پارٹ ٹو امتحانات میں کامیابی کا تناسب 57.46 فیصد رہا۔