بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کا سری لنکا سے مقابلہ، دونوں ٹیموں کے شائقین آپس میں گتھم گتھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے دوران بھارت ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہا لیکن اس میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے شائقین صبر وتحمل نہ رکھ پائے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر کولمبو کے اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں  سری لنکن اور بھارتی شائقین کو آپس میں مار پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سری لنکن جرسی  پہنے فین کو  بھارتی فین کی جانب بھاگتے اور پھر دونوں فین کو مار پٹائی کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں  آس پاس موجود افراد کو دونوں فین کو علیحدہ علیحدہ کرتے بھی دیکھا گیا، ویڈیو میں  موجود خالی کرسیاں یہ واضح کررہی ہیں کہ ویڈیو میچ کے بعد عکس بند کی گئی ہے۔

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کے 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔