بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

   ‏صدرمملکت نے الیکشن کے لیے میرے یوم پیدائش کا انتخاب کیا،شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ‏صدر نے الیکشن کی تاریخ کی تجویز دینے کے لیے میرے ہی یوم پیدائش 6 نومبر کا انتخاب کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا 11 سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل ہوگی اور اُکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کی ورکنگ کیمٹی بھی رنگ دکھائے گی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرے گی۔

شیخ رشید کے مطابق پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے اسی سال ہوجانا ہے اور 30 دسمبرتک حقیقی فیصلے آجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر تک یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔