اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو صدر کا خط افسوس ناک ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ صدر مملکت کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔
صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، کنور دلشاد








