اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صدر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سپریم آفس کی جانب سے ایک بار پھر عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کا یہ عمل الیکشن کمیشن کے آئینی دائرہ اختیار میں مداخلت ہے۔ اوور ڈیٹڈ پریزیڈنٹ کی اوور ڈیٹڈ ایڈوانس ملکی بدنامی کا باعث ہے۔ انتشار پارٹی کی واحد باقیات اب روڑے اٹکا کر حق نمک ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات کی تاریخ تجویز کرنا ہی سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے۔ افسوس کہ ایوان صدر ایک پارٹی ورکر کی وجہ سے بے قدر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ذاتی انا اور ہٹ دھرمی کا شکار ہو چکے ہیں جو ان کے عہدے کے منافی ہے
ایوان صدر ایک پارٹی ورکر کی وجہ سے بے قدر ہو رہا ہے،فردوس عاشق اعوان








