بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لگتا ہے صدرنے خط سابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر لکھا ، اشتر اوصاف

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ پر چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط کے حوالے سے ماہر قانون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے نئی ہیجانی کیفیت پیدا کردی ہے، لگتا ہے کہ خط سابق وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر لکھا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اشتر اوصاف نے کہا کہ خط میں وہی بو آرہی ہے جو ٹویٹ میں تھی، صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

ماہر قانون اشتر اوصاف نے کہا کہ صدرِ مملکت عارف علوی وزرائے قانون کی مشاورت کا حوالہ دے رہے ہیں، لیکن انہیں جو تجاویز دی گئیں وہ تجاویزنہیں مان رہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ریفرنس کیلئے وزیراعظم کی ایڈوائس کے محتاج ہیں، لگتا ہے کہ خط سابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر لکھا گیا ہے، یہ قبل از انتخابات دھاندلی کا حصہ ہے۔