بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خط کی کوئی اہمیت نہیں ، صدر نے سب کو خوش کرنے کی کوشش کی ،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر نے خط لکھ کر اپنے سر سے معاملہ اتاردیا،خط کی کوئی اہمیت نہیں ، عارف علوی نے سب کو خوش کرنے کی کوشش کی ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صدر کے خط کی قانونی طور پر کوئی اہمیت نہیں ،صدر نے پارٹی ورکر بن کر اپنی پارٹی کو خوش کیا اور دونوں طرف سے کھیلنے کی کوشش کی ، دراصل صدر نے یہ خط لکھ کر اپنے سر سے معاملہ اتاردیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نگران وفاقی کابینہ پر سوال اٹھا رہی ہے ، سندھ کی نگران کابینہ پربھی ایسے سوال اٹھ سکتے ہیں ،
صدر نے الیکشن تاریخ کے خط میں سب کو خوش رکھنے کی کوشش کی ، قوانین پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے بھی صدر شرمندگی اٹھانا پڑی تھی ، الیکشن تاریخ سے متعلق خط کے حوالےسے بھی صدر کو کچھ نہیں ملنا،