اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ صدرمملکت کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی کوئی اہمیت نہیں،عارف علوی نے اپنے منصب کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ صدرمملکت نے خط رائے کےلئے وزارت قانون کوبھیجااب وہ اس کی رائے کے پابند ہیں ، صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ،صدریہ نہیں کہہ سکے کہ میرااختیارہے ،صدرکے اختیارسے متعلق اعظم نذیرتارڑکی رائے ذاتی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کی تشریح کااختیارسپریم کورٹ کے پاس ہے۔ایک سوا ل پر سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ الیکشن میں جو موقف پیپلزپارٹی کو سوٹ کرتا ہے وہ دیناان کاحق ہے، جب مردم شماری اتفاق رائے سے منظورہوئی تو بلاول کو بھی پتہ تھا، بلاو ل بھٹو8اگست تک ہمارے اتحادی تھے اب اتحادی نہیں رہے۔ہمارے پاس بلاول کے بیان کاجواب دینے کاحق ہے۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرچکاہے بلاول کو معلوم تھا کہ الیکشن اب نوے دن میں نہیں،نوے پلس 45 دن میں ہوں گے۔








