اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی ۔
اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔








