بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم 25غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے احکامات پر اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کےخلاف کارروائیاں۔25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا،14 فارن ایکٹ کے تحت 57 غیر قانونی مقیم غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جاچکے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زیر حراست غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں،پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے ۔
غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی معاونت کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے،رہائشی مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کو معاونت کرنا جرم ہے۔
پاکستانی قوانین کا احترام کیجیے اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔