اسلام آباد(صغیر چوہدری) گولڈ مافیا کے خلاف انٹیلی جنس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کے لئےقانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے ۔ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے اسمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے اِس سلسلے میں ٹاسک فورس نے سونا سمگلنگ کرنے والے مافیا اور اسمگلرز کی لسٹیں تیار کر لی ہیں۔اِس کے علاوہ حکومت نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کا فائدہ ہر عام شہری اور ملک کو ہوگا ۔سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہیں ۔
گولڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، سونے کی خرید و فروخت کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کام شروع








