بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

فوادحسن فواد کووزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، اور انہیں وزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، اور صدر مملکت عارف علوی نے فواد حسن سے حلف لیا۔
فواد حسن فواد کو وزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

دریں اثناء نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کی،وزیر اعظم نے فواد حسن فواد کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگران وزیرِ نجکاری حکومت کی معاشی بحالی اور اداروں میں اصلاحات کے ویژن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔