بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب ترامیم پر عدالتی فیصلہ دو افراد کے پارلیمنٹ سے زیادہ اختیار رکھنے کا پیغام ہے ، ابصار عالم کا ردعمل

اسلام آباد(ممتاز نیوز) سابق چیئرمین پیمرا وسینئر تجزیہ کار ابصار عالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ (ایکس) سابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دو افراد پارلیمنٹ سے زیادہ اختیار رکھتے ہیں ،یہ ہے وہ پیغام جو نیب قانون کی 10 میں سے 9 شقوں کو اُڑانے اور ایک شق، جس سے عمران خان کو فائدہ پہنچتا، برقرار رکھنے سے دیا گیا ہے۔
ورنہ یہ کیسے۔۔ کہ عدالت کو پارلیمنٹ کا “رنگین اختیار کا استعمال” 9 شقوں پر غلط اور ایک پر درست محسوس ہوا ؟

 

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ
جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے لئے چیلنجز
اعلی اور ماتحت عدلیہ میں اصلاحات
عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرنے کے اقدمات
عدلیہ میں دھڑے بندی کا خاتمہ
عدلیہ کی ساکھ بحال کرنے کے لئے ججز کے خلاف زیر التوا تمام کرپشن ریفرنسز کے فوری فیصلے
ہاائیکورٹ ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی میں سینیارٹی کا اصول ایسے ہی لاگو کیا جائے جیسے چیف جسٹس کی تعیناتی میں کیا جاتا ہے۔
باجوہ-فیض ڈاکٹرائن سازش کے تحت ہائیکورٹ کے وہ تمام جونئیرججز جن کو آؤٹ آف وے ترقی دے کر سپریم کورٹ لایا گیا اُن کو واپس ہائیکورٹ بھیجا جائے۔