ایشیا کپ فائنل سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ ٹیم کے اہم بولر انجری کے سبب فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ بھارت کے خلاف فائنل سے باہر ہو گئے۔
مہیش ٹھیکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔
لنکن بورڈ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ کی جگہ سہان ارچشیگھے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل کل یعنی 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔









