لندن (نیوز ڈیسک)نسیم شاہ اپنی انجری کو شکست دے کر پوری قوت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں بھی دھماکے کرنے کو تیار ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے مکمل قوت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں دھماکے کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں‘۔
Back in full rhythm start preparations for t20 blast pic.twitter.com/PZaGAaM6So
— Naseem Shah (@iNaseemShah) April 30, 2022
واضح رہے کہ نوجوان فاسٹ بولر کائنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی انجری سے بھی چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اب میں نے وائٹ بال کرکٹ کی ٹریننگ شروع کر دی ہے جس کے بعد اب میں وائٹیلٹی بلاسٹ میں حصہ لوں گا۔
یاد رہے کہ 19 سالہ نسیم شاہ نے 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈٰیبیو کیا تھا جبکہ وہ اب تک 11 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
انہوں نے 11 میچز میں 26 وکٹیں حاصل کی ہیں، علاوہ ازیں وہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔