ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دس لاکھ کا چیک پیش کیا۔
لاہور میں قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایتھلیٹ ارشد ندیم سے ملاقات کی اور انہیں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔
احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، اور کہا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دس لاکھ کا چیک دیا
Welldone @iamAhmadshahzad jo govt nahi kr ski woh aap nay kr dia@ArshadOlympian1 #AhmadShahzad pic.twitter.com/6pZmBUafYQ— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 17, 2023
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ارشد ندیم رواں ماہ چین میں شروع ہونے والی ایشیئن گیمز میں بھی پاکستان کیلئے میڈل جیتیں گے، اور پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجا کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔









