پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی سے سوشل میڈیا صارف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وزیر نامی صارف نے پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے بولر ارشد اقبال کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا اس کی بولنگ دیکھو ایکسٹرا باؤنس، مشکل سے ہی کوئی بری گیند کراتا ہے اور بیٹرز کو رنز بنانے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔
حسن علی کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے لکھا حسن علی تو بس آتا ہی بیٹرز کو سیٹ کرنے کیلئے ہے۔
No doute Arshad is very good bowler,
Lekin main kyu retirement dai don main tuh just 29 saal ka young ladka hon 😢 https://t.co/4c8PtXPe6p— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) September 17, 2023
صارف نے فاسٹ بولر سے ریٹائر ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہمیں ایک اور ورلڈکپ میں ذلیل نہیں ہونا، برائے مہربانی حسن علی وائٹ بال کرکٹ سے رہٹائرمنٹ لے لیں۔
سوشل میڈیا صارف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ’ اس میں کوئی شک نہیں کہ ارشد ایک بہترین بولر ہے لیکن میں کیوں ریٹائرمنٹ دے دوں میں تو صرف 29 سال کا جوان لڑکا ہوں۔









