بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ: سیاحتی، وزٹ یا اسٹوڈنٹ ویزے پر جانیوالوں کیلئے بُری خبر

اگر آپ برطانیہ جانے کی تیار کر رہے ہیں تو یہ آپ کے لیے بُری خبر ہوسکتی ہے کیونکہ برطانوی محکمہ داخلہ نے سیاحتی، وزٹ یا سٹوڈنٹ ویزے پر جانے والوں کے لیے ویزا فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ویزہ فیس میں اضافے کا اطلاق چار اکتوبر سے ہوگا۔

حکومت نے چھ ماہ سے کم وزٹ ویزا کی فیس میں 15 اور اسٹوڈنٹ ویزہ فیس میں 127 برطانوی پاؤنڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

جس کے بعد برطانیہ کے چھ ماہ سے کم وزٹ ویزے کی فیس 115 اور اسٹوڈنٹ ویزے کی فیس 490 برطانوی پاؤنڈ ہوجائے گی۔

‏محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ورک اور وزٹ ویزوں کی فیس میں 15 فیصد، جبکہ ترجیحی، اسٹوڈنٹ اور اسپانسر ویزوں کی فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزٹ اور اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد نافذ ہو جائے گی، جس کی توقع ہے کہ اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔