بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی فضائیہ کاایف 35طیارہ لاپتہ

واشنگٹن(ممتازنیوز )امریکہ فضائیہ کاجدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 گم ہو گیا،80 ملین ڈالرز سے بنائے گئے ایف 35 طیارہ کی پرواز کے دوران پائلٹ نے آٹو پر چھوڑتے ہوئے خود کو پیراشوٹ کر لیا تھاجس کے تھوڑی دیر بعد طیارہ گم ہو گیا،طیارہ اتوارکی سہ پہر لاپتہ ہوا،جوائنٹ بیس چارلسٹن نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ پائلٹ ایک “حادثے” کے بعد بحفاظت باہر نکل گیااسے مستحکم حالت میں مقامی طبی سہولت میں لے جایا گیا۔ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اب طیارے کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں،ہوائی جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جھیل مولٹری اور جھیل ماریون کے قریب تھی،جوائنٹ بیس چارلسٹن کے حکام نے عوام سے درخواست کی کہ اگر طیارے کو اڑتے ہوئے یا اس کا ملبہ دیکھیں تو اس نمبر +1 843-963-3600 پر اطلاع دیں۔