بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی دفتر خارجہ طلبی، کینیڈین ہائی کشمنر کی غصے میں دروازہ بند کرنے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کی بھارتی دفترخارجہ طلبی کے بعد غصے سے دروازہ بند کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

کینیڈا نے بھارتی کے سفارتکار اور بھارتی انٹیلی جنس را کے سربراہ پون کمار رائے کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

کینیڈا کی جانب سے اعلان کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا اور جوابی اقدام میں بھارت میں کینیڈا کے سفارتکار کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کی بھارتی دفتر خارجہ سے غصے میں واپس جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے رپورٹر کے سوال کا جواب نہیں دیتے اور انتہائی غصے میں گاڑی کا دروازہ بند کردیتے ہیں۔

خیال رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے۔