بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ، اعلان کب ہوگا؟

لاہور: بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے ارکان پر مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کل قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

اگلے ماہ بھارت میں ہونےو الے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے، جس نے اب تک 15 ارکان پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔

ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی، پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل مکمل کرلیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق تمام مشاورت مکمل ہونے کے بعد ورلڈکپ کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستان کے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کل سوا 11 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کریں گے۔

گزشتہ روز بھی مشاورتی عمل تقریباً تین گھنٹے جاری رہا، مشاورتی عمل کے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی شریک ہوئی۔

ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے فائنل تک نہ پہنچنے پر ٹیم کو ریویو کرنے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023 ہے۔