بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے آئندہ 15روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے تک کمی ہوسکتی ہے، اس کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری رہی تو عوام کو پورا ریلیف نہیں مل سکے گا جبکہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی تو عوام کو اس سے زیادہ ریلیف مل سکتا ہے۔
آئندہ 15روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ حکومت 30 ستمبر کو کرے گی۔