بھارت کے معروف سابق لیجنڈری کرکٹر کپل دیو کے اغوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )پر سابق بھارتی اوپنرگوتم گمبھیر نے ایک ویڈیو شیئرکی جسے دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ سابق کرکٹر کپل دیو کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ان کے ہاتھ اور منہ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ کپل دیو نہیں ہونگے اور خیریت سے ہوں گے۔
Anyone else received this clip, too? Hope it’s not actually @therealkapildev 🤞and that Kapil Paaji is fine! pic.twitter.com/KsIV33Dbmp
— Gautam Gambhir (Modi Ka Parivar) (@GautamGambhir) September 25, 2023
حقیقت کیا ہے ؟؟
ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے بعد کپل دیو کے مینیجر بھی میدان میں آگئے انہوں نے تصدیق کی ہے کہ کپل دیو محفوظ ہیں جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ ایک ایڈکا حصہ ہے ۔









