بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے آزادی مارچ کیلئے 11 رکنی کوارڈینیشن کمیٹی قائم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے آزادی مارچ کیلئے 11 رکنی کوارڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کیلئے 11 رکنی کوارڈینیشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شفقت محمود کمیٹی کے کنوینر، راجہ یاسر ہمایوں ڈپٹی کنوینر ہوں گے، یاسمین راشد لاہور ڈویژن کی کوارڈینیٹر ہوں گی جبکہ صداقت عباسی راولپنڈی ڈویژن کے کوارڈینٹر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فیض اللہ کموکا فیصل آباد ڈویژن کے کوارڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں، سبطین خان سرگودھا ڈویژن کے کوارڈی نیٹر مقرر ہوئے جبکہ محمد احمد چٹھہ گوجرانوالہ ڈویژن ، رائے حسن نواز ساہیوال ڈویژن کے کوارڈینیٹر مقرر کیئے گئے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ مس تشفین صفدر کوارڈینیٹر ویمن، زبیر نیازی یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس کے کوارڈینیٹر ہوں  گے جبکہ انیس علی ہاشمی کو کوارڈینیٹر لائرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔