بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت روانگی کی منتظر قومی کرکٹ ٹیم کو ویزوں کےاجراء کا اونٹ بالآخرکسی کروٹ بیٹھ گیا ۔بھارتی ہائی کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردیے۔گرین شرٹس منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور سے براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد روانہ ہوں گے۔قومی کھلاڑیوں اورآفیشلز کے ویزے لگے پاسپورٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہوگئے ہیں۔پاکستانی 29 ستمبر کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔ورلڈکپ کیلئے روانگی کے شیڈول کے مطابق کھلاڑی آج رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے رات 9 بجے دبئی روانہ ہوں گے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کے ویزے منظور کرلیے گئے تھے جس کی تصدیق آئی سی سی کر چکا ہے۔

تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل یو اے ای میں ٹیم کے بانڈنگ ٹرپ کا منصوبہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر رکھے تھے۔