بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکوؤں نے پہچان کر لوٹی چیزیں واپس کردیں، اعجاز اسلم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار  ڈاکوؤں نے انہیں پہچاننے کے بعد ان سے چھینی گئی چیزیں واپس کردی تھیں۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے بتایاکہ عدنان صدیقی کے پہلے ڈرامے” عروسہ” میں پہلے انہیں پیش کش ہوئی تھی‘ اس وقت تک وہ ماڈلنگ کرتے تھے، جس میں کم وقت لگتا تھا لیکن ڈرامے میں زیادہ وقت لگتا ہے، جس کی وجہ سے والدین نے انہیں پڑھائی پر توجہ دینے کا کہا۔ ایک سوال کے جواب میں اعجاز اسلم نے بتایا کہ جب وہ ماڈلنگ کیا کرتے تھے تب ہی والدین نے ان کی شادی کروادی تھی تاکہ لڑکا خراب نہ ہوجائے۔اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ لڑکوں کو 25 سے 26 سال کی عمر میں شادی کرلینی چاہیے۔

اعجاز اسلم نے انکشاف کیا کہ ایک بار 2نوجوان ڈاکوؤں نے پستول کے زور پر ان سے موبائل فون لے لیے لیکن جیسے ہی ڈاکو کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے انہیں پہچان لیا اور کہا کہ ارے اعجاز بھائی آپ۔ اعجاز اسلم نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان سے معافی مانگی اور انہیں چھینا ہوا موبائل فون واپس کردیا اور معافی مانگتے ہوئے فرار ہوگئے۔