بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ، شاہین کل کیویز سے ٹکرائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں شاہین کل کیویز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

نجی ٹی وی کےمطابق پاکستانی ٹیم حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ ٹیم کا سامنا کرے گی، وارپ اپ میچ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کر رکھا ہےکہ تماشائیوں کے بغیر ہو گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مقامی ہندو تہوار کے سبب سکیورٹی خدشات ہیں، تماشائیوں کو یہ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

قومی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا۔