نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور بالنگ پر سوال اٹھادیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نامور بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے لکھا کہ پاکستان اسی فیلڈنگ/کیچنگ اور اسپن اٹیک سے اچھی ٹیموں کے خلاف بڑے مقابلے میں جیت کیلئے بہت جدوجہد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم بھی کوئی بھی حریف دباؤ ڈالتا ہے تو دفاعی انداز میں چلے جاتے ہیں، پاکستان ابتدائی 10 اوورز میں نئی گیند کے ساتھ اپنے فاسٹ بولرز پر انحصار کرنا پڑے گا، ورنہ وہ بیک فٹ پر چلے جائیں گے۔
وکرانت گپتا نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں میچز کے دوران اسپنرز کا بہت بڑا کردار ہوگا، ہوسکتا ہے کہ آپ اکتوبر دیگر مقامات پر کھیلیں تو اوس کی وجہ سے کنڈیشنز میں تبدیلی آئے لیکن پاکستان کو بالنگ اور فیلڈنگ پر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان نے اوورز کیوں نہیں کروائے مجھے سمجھ نہیں آیا، پاکستان کا موجودہ اسپن اٹیک انکی کمزوری ہے۔
Spinners will have a big role to play in the first half this World Cup. Maybe it will change once you play in venues that will see dew mid October onwards. #ICCCricketWorldCup
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) September 29, 2023
Pakistan will struggle to win crunch games against good teams with this fielding/catching and spin attack. They tend to go on the defensive if the other team counter attacks. Depend so much on their faster bowlers with the new ball in the first 10 overs. Else they go on the back…
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) September 29, 2023









