بچے اکثر اپنے پسند کے پروگرام بستر پر نیم دراز ہوکر یا صوفوں پربیٹھ کردیکھتے ہیں حال ہی میں چین (بیجنگ) سے ایک وائرل ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی جب ایک بچی نے اپنے پسندیدہ پروگرام کو دیکھنے کے لیے منفرد انداز اپنایا
ویڈیو میں بچی کو دیوار پربیٹھے اپنا پسندیدہ پروگرام بڑے پرسکون انداز میں دیکھا گیا، اس انوکھی صلاحیت پر بہت سے دیکھنے والوں نےبچی کو ’اسپائدر گرل‘ کا نام دے دیا۔
8 سالہ یہ بچی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اپنے پسندیدہ پروگرام کوچھت پر اپنی ٹانگوں کو باقاعدہ موڑ کر بیٹھ کر دیکھتی ہے۔
یہ خاندان ساحلی شہر میں رہتا ہے جس کی آب و ہوا مرطوب ہے. جسکی وجہ سے بچی کی جلد چپچپی رہتی ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا ویڈیوکو دیکھ کریہ تبصرے تھا کہ ’یہ اس بچی کا ایسا کارنامہ ہے جس پر اسپائیڈر مین کا کردار نبھانے والے امریکی اداکار ٹوبی میگوئیر کو فخر ہوگا۔‘
ایک اور صارف نے یہ کہا کہ ’یہ خود کو تاریخ کا بہترین کوہ پیما بنائے گی‘۔
بچی کی یہ ویڈیو والدہ نے گھر کے سی سی ٹی وی سے حاصل کی۔ انھوں نے کہا وہ ہمیشہ شرارتیں کرتی ہے۔








