بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس نے اسد عمر اور عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نے اسدعمر اور عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی ۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تینوں ملزمان کو گنہگار لکھا ہے، پولیس کوتفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق علمیہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی، وہ اور عظمیٰ خان کیس میں نامزد نہیں۔

وکیل برہان معظم نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ وہ بیان دکھائیں جس پرقصوروار قرار دیا گیا۔

تفتتیشی افسر نے جواب میں کہا کہ ہم انہیں 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔

عدالت نے کارروائی کچھ دیر تک ملتوی کردی ۔