اسلام آباد(طارق محمودسمیر)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر اوپن سماعت کیدوران اپنے ریمارکس میں جہاںماضی میں عدلیہ کے کردار پر سوالات اٹھائے وہیں بادی النظرمیں ایسالگتا ہےکہ وہ چیف جسٹس کا ازخودنوٹس کا اختیار محدودکرنیسے متعلق پارلیمنٹ کی اس قانون سازی کے حامی اور سپریم کورٹ میں جمہوریت لانے کے خواہاں ہیں ،چیف جسٹس نے کہاکہ جب مارشل لاء لگتے ہیں تو ہتھیارپھینک دیتے ہیں، پارلیمان کچھ کریتو سب کو حلف یاد آجاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج اس قانون کا اثربالخصوص چیف جسٹس اور دو سینئر ججزپرہوگا، اختیارات کوکم نہیں بانٹا جارہا ہے، اس قانون کا اطلاق آئندہ کے چیف جسٹسز پر بھی ہوگا، چیف جسٹس کا اختیار اور پارلیمنٹ کا اختیار آمنے سامنے ہے۔اگرچہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ ابھی آناہے ،اگریہ قانون کالعدم قرارنہیں دیاجاتاتو فائز عیسیٰ کوایسے چیف جسٹس کے طور پرہمیشہ یادرکھاجائے گا جنہوں نے فردواحد کے طور پر اپنااختیارسرنڈر کیاہوا۔اس میں کوئی دورائے نہیں کہ چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کے اختیارکاماضی میں بے دریغ اور نامناسب استعمال ہواجس کے واضح مثال سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کے دور میں ریکوڈک کیس ہے جس کے فیصلے کے نتیجے میں بعدازاں پاکستان کو اربوں ڈالرجرمانہ اداکرناپڑا۔علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کیاجلاس میں پاکستان میں غیرقانونی طور پرمقیم غیرملکیوں کونکالنے کا حتمی فیصلہ کیاگیااور بعدازاں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے پریس کانفرنس میں غیرقانونی افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے یکم نومبر تک ڈیڈلائن دی ہے۔بظاہروزیرداخلہ نے غیرقانونی افراد کا لفظ استعمال کیالیکن درحقیقت ان کا اشارہ غیرقانونی افغان باشندوں کی طرف ہی تھا جو اعدادوشمارکے مطابق اس وقت گیارہ لاکھ سے زائدپاکستان میں مقیم ہیں ،یہ افغان باشندے سمگلنگ سمیت دیگر غیرقانونی کاروبارحتیٰ کہ بھتہ خوری،اغوابرائے تاوان اور سٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔یقیناً غیرقانونی افغان باشندوں کوملک سے نکالنے کا فیصلہ ملک کے وسیع ترمفاد میں ہے،اگرحکومت اس فیصلے پر عملدرآمدیقینی بنانے میں کامیاب ہوگئی تو ا س سے سمگلنگ ودیگرجرائم میں نمایاں کمی واقع ہوگی، اس وقت ملکی معیشت جس سنگین بحران کا شکارہے حالات کاتقاضاہے کہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے بھی کوئی لائحہ عمل بنایاجائے کیونکہ ہماری معیشت یہ بوجھ مزید برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہے۔
تجزیہ
چیف جسٹس ازخودنوٹس کا اختیارسرنڈرکرنے پر آمادہ








