بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شیکھر دھون نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں خراب فیلنڈگ پر طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔
پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا سے 14 رنز سے ہار گیا کیونکہ قومی ٹیم 352 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی، پاکستان کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Pakistan & fielding never ending love story 🥰😄😄 #PakistanFielding #PakCricket pic.twitter.com/AJzT90hgNM
— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) October 3, 2023
میچ کے دوران 23 ویں اوور کی پہلی گیند پر جب حارث رؤف نے آف اسٹمپ پر شارٹ آف اے لینتھ کی گیند کی تو آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے اسے کھیلا، گیند باؤنڈری پر جانے سے رُک سکتی تھی لیکن وسیم جونیئر اور محمد نواز کی گیند روکنے کی کوشش نے باؤنڈری کروادی۔
اسی حوالے سے شیکھر دھون نے ایکس پر دونوں کی ویڈیو شیئر کی اور پاکستان کرکٹ ٹیم پر طنز کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاید دونوں فیلڈرز کے درمیان کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے گیند نہ روک پائے۔
بھارتی کرکٹر نے طنزیہ لکھا ‘پاکستانی ٹیم اور فیلڈنگ کے درمیان نہ ختم ہونے والی محبت کی کہانی’۔
ساتھ ہی شیکھر دھون نے محبت بھرے ایموجیز اور ہنسنے والے ایموجیز کا استعمال بھی کیا۔









