حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی کیپٹنز ڈے میں شرکت کیلئے خصوصی طیارے میں حیدرآباد سے احمد آبادپہنچے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احمد آباد ایئر پورٹ پر پائلٹ اور دیگر عملے نے بابراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائیں ، اس کے بعد وہ گاڑی میں سوار ہو کر ہوٹل پہنچے جہاں عملے نے انہیں ہار پہنا کر استقبال کیا ۔ بابراعظم اس کے بعد بھارتی کپتان سے ملے اور پھر دونوں ایک ساتھ سٹیج پر آئے ۔
اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا ہمیں بالکل بھی نہیں لگا کہ ہم بھارت میں ہیں، ہمیں ایسا لگا کہ ہم اپنے ہی ملک میں ہیں، ہم ایسے شاندار استقبال کی توقع نہیں کر رہے تھے، حیدر آباد میں ہمارا بہت ہی زبردست استقبال ہوا، ہم ورلڈ کپ میں 100 فیصد دیں گے اور اس کے لیے محنت کی ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا فخر کی بات ہے اور ورلڈکپ جیتنے کے لیے ہر وہ چیز کریں گے جو کر سکتے ہیں۔روہت شرما کا کہنا تھا میزبان ٹیم کے ماضی میں جیتنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ورلڈکپ ٹف ٹورنامنٹ ہوگا، انجوائے کریں گے۔
Hyderabad ✈️ Ahmedabad
Our captain is all set for the ICC Captains’ Day ©️#CWC23 pic.twitter.com/N6TwAGFocb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 4, 2023









