بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں کاپارٹی چیئرمین سے لاتعلقی کا منقطع سلسلہ دوبارہ شروع

اسلام آباد (اصغر چوہدری ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں کاپارٹی چیئرمین سے لاتعلقی کا منقطع سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ، عثمان ڈار کے سنگین الزامات کے بعد عمران خان کے ماضی میں قریبی ساتھی فرخ حبیب بھی کسی وقت کنارہ کشی کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق عثمان ڈار کی پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کے بعد فرخ حبیب کی ہنگامی پریس کانفرس متوقع ہے جو کسی وقت بھی طلب کی جا سکتی ہے دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے بااعتماد ساتھی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی پلاننگ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی،چئیرمین تحریک انصاف کی گرفتاری صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی،حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایات عمران خان نے خود دی،اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا،9 مئی واقعات کرنے کا مقصد فوج پر پریشر ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا، چئیرمین تحریک انصاف نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ورکرز کی ذہن سازی کی، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔