جوہانسبرگ(نیوزڈیسک) سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرزکو سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔اس کا آغاز کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے شعیب اختر کی 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار والی گیند کی ویڈیو شیئر کرنے سے ہوا، ڈی ویلیئرز نے کمنٹ کیا کہ اب بھی شعیب میرے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہیں، ان کے اس تبصرے نے پاکستان کے سابق عظیم پیسر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرائی۔انھوں نے کہا کہ ’ چھوڑو ڈی ویلیئرز آپ خود کئی بولرز کی نیندیں اڑانے کا باعث بنے ہو، اس پر ڈی ویلیئرز نے انھیں وہ وقت یاد دلایا جب وہ چھکا لگنے پر غصے میں آگئے اور ایسی گیند کی تھی جو ٹانگ توڑ سکتی تھی،جواب میں شعیب نے ڈی ویلیئرز کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ ویسے ہر پل شاٹ پر چھکا بھی نہیں پڑتا‘۔
ڈی ویلیئرزکو سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا
