پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور تاریخ رقم کردی ، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے یہ سنگ میل چین میں ” چو ایو” کو سر کرکے عبور کیا ہے، 8188 میٹر بلند چو اویو دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی ہے۔
Pakistan's young climbing prodigy #ShehrozeKashif's quest to become the world's youngest summiteer of #8000ers continue. This morning he reached the top of #Tibet's Cho Oyo, the world's 6th highest peak and the 13th 8000er in his project 14*8000. 🏔️🇵🇰 He's now one 8000er… pic.twitter.com/OOaTEpA3HY
— The Karakoram Club (@KarakoramClub) October 6, 2023
وہ چو ایو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہیں، شہروز عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر ہیں۔
شہروز کاشف آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بننے کا عزم رکھتے ہیں ۔
شہروز کو ریکارڈ کے حصول کیلئے شیشا پنگما کو سر کرنا باقی ہے، چین میں واقع شیشاپنگما کو شہروز اس ماہ کے وسط میں سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رواں برس 2اکتوبر کو پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اور سرباز خان نے بھی ماؤنٹ چو ایو کو سرکرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔
قبل ازیں شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو بھی سر کیا تھا ۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بھی ہیں ، شہروز 17 برس کی عمر میں سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، وہ براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما بھی ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا ، کے ٹو، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔








