آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گرگئی۔
حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا ہے جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، امام الحق ، فخرزمان ، محمد رضوان، سعود شکیل ، افتخار احمد، شاداب خان، محمدنواز ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
ٹا س کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے ، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔نیدرلینڈز کپتان اسکاٹ ایڈورڈز پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔
کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی








