بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نارواسلوک پرلاہور امریکن سکول پاکستان میں خودکشی کا ایک اور واقعہ،اس بار کوریا کی طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

لاہور(ممتازنیوز)لاہور امریکن سکول پاکستان میں خودکشی کا ایک اور واقعہ،اس بار کوریا سے تعلق رکھنے والی نویں جماعت کی طالبہ نے نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہوکراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ لاہور امریکن سکول پاکستان میں طالبہ کی خود کشی کا دعویٰ لاہور کے ایک وکیل منصور حسن خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ میری طرف سے دائر کئے گئے مقدمات میں ججوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کے اثرو رسوخ کی بجائے اگر سکول سنجیدگی سے ہراسمنٹ اور بدسلوکی کے کلچر کا تدارک کرتا تو اس بچی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ منصور حسن خان کے مطابق سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ ہراسمنٹ میں خود اساتذہ ملوث ہیں۔ منصور حسن خان نے الزام عائد کیا کہ میڈیا میں خود کشی کے اس واقعہ کورپورٹ نہیںہونے دیا گیا ۔ واضح رہے کہ اسے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے زیراہتمام چلنے والے اس سکول میں ایک طالب علم داؤد خان نے نومبر2019 میں اس وجہ سے اپنے کمرے میں خودکوپھندا لگاکرخودکشی کرلی تھی کیونکہ مقامی طلبا سے سکول کے رویے کے خلاف اس کے والد کی طرف سے امریکی سفیرکو شکایت کئے جانے پر اسے نشانہ بنایاجارہاتھا۔فروری 2023 میں منصور حسن خان سے شائع ہونے والی ایک خبرمیں کہاگیاتھاکہ داؤدخان کے والدین امریکی محکمہ خارجہ،امریکی سفیر اور سکول اوراس کے حکام خلاف مبینہ بدسلوکی یا اسے روکنے میں مداخلت کرنے میں ناکامی پر مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔ داؤدخان نےاپنی سالگرہ سے محض پانچ روز قبل خودکشی کی تھی۔