اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کر دیے گئے ہیں۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے۔
511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے۔
19 ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کےلیے…
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 7, 2023
ترجمان کے مطابق 19 ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کے لیے نادرا بھجوائی گئی ہیں جب کہ دیگر تمام غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی سرکاری زمینوں پر تجاوزات اور آبادیوں والی جگہوں پر آگاہی پیغامات بھی نشر کیے جارہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق تمام غیر ملیکوں کو رضاکارانہ طور پر اگلے 48 گھنٹوں میں ان کے لیے مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔








