بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ: آج آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے ہونگے، اہم میچ میں بارش کا امکان

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک اہم میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا لیکن آج کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچز میں شامل ہے جو کہ چنئی میں ہوگا، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

چنئی میں گزشتہ شام موسلا دھار بارش ہوئی تھی، شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ہے، آج میچ کے روز بادل چھائے رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی، چنئی کے موسم پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، مختلف اوقات میں بارش کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب ڈینگی بخار کی وجہ سے میچ کے لیے بھارتی ٹیم کو شبمن گل کی خدمات حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔