آئی سی سی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چینئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کا آغاز فتح کے ساتھ کریں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے جیت سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، شبمن گِل بخار کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں انکی کی جگہ ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لیبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، ایس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا، روی چندران اشون، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج








