بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کا لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مرحلہ وار ملاقاتوں کا پروگرام جاری

لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مرحلہ وار ملاقاتوں کا پروگرام جاری کردیا

جس کے مطابق مریم نواز شریف 9 سے 18 اکتوبر تک مختلف یونین کونسلز کے کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی ۔

پروگرام کے مطابق مریم نواز شریف آج یونین کونسل 123 اور 125 کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گی

مریم نواز شریف آئندہ 10 روز تک مسلسل یونین کونسلز کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گی

یونین کونسلز کی سطح پر 21 اکتوبر کو قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا

مریم نواز شریف یونین کونسل کے عہدیداروں اور کارکنوں سے مشاورت کریں گی اور ان کی تجاویز لیں گی