آئی سی سی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں آج پاکستان کو سری لنکا چیلنج درپیش ہوگا۔
حیدرآباد کے راجیو گارندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق 1:30 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے عالمی مقابلوں میں 7 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس نے 0-7 سے آئی لینڈرز پر برتری قائم کررکھی ہے۔
دوسری جانب ناکامی کی تصویر بنے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
Sri Lanka have never beaten Pakistan at the men’s ODI World Cup 😱
Will they break their duck at #CWC23?#PAKvSL preview: https://t.co/u8vkvgfpkk pic.twitter.com/csakNxHS7X
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 10, 2023
واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑے مارجن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔








