بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی حمایت کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی حمایت کردی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ  میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت  جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کررہا ہے ،ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ اختیارات کو کم کرنے جیسی قانون سازی نہیں کر سکتی، موجودہ قانون سے مگر یہ اصول متاثر نہیں ہوا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا اس قانون سے سپریم کورٹ کی اندرونی ورکنگ میں مداخلت ہوئی یا نہیں؟

وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ سبجیکٹ ٹو اور لا کو الگ الگ بھی پڑھ سکتے ہیں، جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ آئین نے یہ کیوں کہا کہ عدلیہ، ایگزیکٹو اور مقننہ الگ الگ ہیں؟ ایکٹ سے سپریم کورٹ کی آزادی میں مداخلت کی گئی، فیصل صدیقی نے کہاکہ ایکٹ کو سپریم کورٹ کے اندرونی امور میں مداخلت کے طور پر نہیں دیکھ سکتے۔