لاہور(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں۔ نوازشریف کا ساتھ دینے کا مطلب خوش حال اور آزاد پاکستان ہے۔ 21 اکتوبر سے مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے انشاءاللہ۔ عوام نواز شریف کا ساتھ دیں جنہوں نے کراچی سمیت پورے ملک کو امن دیا، دہشت گردی کا سامنا کیا ۔نواز شریف کا ساتھ دیں جن کے دور میں یہ مہنگائ 47 سال کی کم ترین سطح پر تھی نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ مہنگائی پھر کم ہو نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ آپ کو تعلیم اور علاج مفت ملےنواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ پورے پاکستان میں دانش سکول بنیں گے اور نوجوان کو روزگار ملے نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ سستے سفر کا ذریعہ میٹروز اور شہروں میں بھی بنیں۔
نوازشریف کا ساتھ دینے کا مطلب خوش حال اور آزاد پاکستان ہے ، شہباز شریف








