بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رواں سال پاکستان میں بیروزگاری کم ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف آؤٹ لک رپورٹ جاری

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

اپنی رپورٹ میں مالیاتی ادارے نے پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد اور مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق سال 2028 تک جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جب کہ س سال پاکستان میں بے روزگاری کم ہو کر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے جو کہ گزشتہ مالی سال ساڑھے 8 فیصد تھی۔

مالیاتی ادارے کا آؤٹ لک رپورٹ میں کہنا ہے کہ اس سال پاکستابن کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا، البتہ عالمی سطح پر کورونا وبا اور روس یوکرین جنگ کے اثرات برقرار رہیں گے۔

ادھر آئی ایم ایف نے رواں سال کے لیے عالمی شرح نمو کا تخمینہ 2.9 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی ہے، جو جولائی میں کی گئی پیشگوئی سے 0.1 فیصد کم ہے۔

مالیاتی ادارے نے رواں سال 0.6 فیصد پوائنٹس اضافے کے ساتھ افراط زر 5.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی۔

آؤٹ لک رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ افراط زر میں اضافہ مرکزی بینکوں کو طویل عرصے تک شرح سود کو بلند رکھنے پر مجبور کر سکتا ہے، جس کا ممکنہ طور پر عالمی ترقی پر منفی اثر پڑے گا۔

آئی ایم ایف نے ڈبلیو ای او میں کہا کہ عالمی معیشت نے قابل ذکر لچک کا مظاہرہ کیا کیونکہ یہ کووڈ 19 وبا، یوکرین پر روس کے حملے اور زندگی گزارنے کے اخراجات کے بحران سے بحالی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اختلافات کے ساتھ ترقی سست روی کا شکار ہے۔‘