اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک سے مسلم لیگ ہم خیال کے سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آرگنائزنگ و انفارمیشن عجب گل سورانی نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چودھری شجاعت حسین محب وطن رہنماء اور وضع دار سیاست دان ہیں۔ اس موقع پر مصطفیٰ ملک نے کہاکہ چودھری شجاعت کی قیادت میں وطن دوست قوتیں جمع ہو رہی ہیں،پاکستان مسلم لیگ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جلد ایجنڈا پیش کرے گی ۔
عجب گل سورانی ق لیگ میں شامل : چودھری شجاعت کی قیادت وطن دوست قوتیں جمع ہو رہی ہیں،مصطفیٰ ملک








